ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سبھی کسان مقروض ہونے کی وجہ سے خود کشی نہیں کرتے: شیوشنکر ریڈی

سبھی کسان مقروض ہونے کی وجہ سے خود کشی نہیں کرتے: شیوشنکر ریڈی

Mon, 13 Aug 2018 22:47:22    S.O. News Service

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر زراعت شیوشنکر ریڈی نے آج یہ بیان دے کر تنازعے کو دعوت دی کہ ریاست میں خود کشی کرنے والے سبھی لوگ کسان نہیں اور سبھی کسانوں نے محض اس لئے خود کشی نہیں کی کہ وہ مقروض تھے۔

داونگیرے میں کرشی بھاگیہ اسکیم کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ کسانوں کی خود کشی کے معاملوں کو جانچ کے بغیر میڈیا نے غیر ضروری طور پر اچھالا ہے، بہتر ہوتاکہ کسان کی موت کے اسباب کا بھی پتہ لگایا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ ہر کسان صرف اس لئے خود کشی نہیں کرتا کہ وہ مقروض ہے، خاندانی وجوہات بھی ہوتی ہیں لیکن میڈیا نے کسانوں کی خود کشیوں کو حکومت کے خلاف آلۂ تشہیر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے۔

وزیر موصوف نے کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں کی ہر ممکن مدد کے لئے متحرک ہے۔ اس کے باوجود بھی اگر کسان کسی نہ کسی وجہ سے خود کشی پر مجبور ہوں تو یہ افسوسناک بات ہے۔ 


Share: